امریکا کے ایک اسپتال میں خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک نرس نے دو دن کے بچے کو بے دردی سے آئی سی یو کے "بستر” میں پھینک دیا۔ (bassinet)
نوزائیدہ بچے کے والد نے اس دردناک منظر کی ویڈیو بنالی جس کے بعد اسپتال انتظامیہ نے نرس کو ملازمت سے برطرف کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لانگ آئی لینڈ کے ایک ہسپتال میں امریکی نرس کو اس وقت نوکری سے نکال دیا گیا جب اسے ایک نوزائیدہ بچے کو آئی سی یو میں بچوں کے بستر (بیسنیٹ) میں پھینکتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
اس حوالے سے نوزائیدہ بچے نکو کے والد فیڈل سنکلیئر نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کے رونے کی آواز سنی اور اسے دیکھنے کیلئے آئی سی یو کی کھڑکی سے جھانکا۔
بچے کے والد نے بتایا کہ وہ منظر میرے لیے دل دہلا دنے والا تھا، جب میں نے دیکھا کہ نرس نے بچے کو اٹھا کر بے دردی سے بیسنیٹ میں پھینکا تو اپنا موبائل نکال کر اس منظر کی ویڈیو بنالی۔
بچے کی والدہ ساراویہ نے کہا کہ ویڈیو دیکھ کر میں اپنے آنسو نہیں روک سکی اور اسی سوچ میں مجھے سکون سے نیند بھی نہیں آرہی تھی۔
بچے کی والدہ نے بتایا کہ میرا بچہ نکی صرف دو دن کا تھا اور ڈاکٹروں نے اسے مشاہدے کے لیے آئی سی یو میں رکھا تھا کیونکہ ڈاکٹر اینٹی بائیوٹک ادویات دے رہے تھے۔
بچے کے والدین کا کہنا تھا کہ وہاں اور بھی بہت سارے بچے تھے، مجھے ایسا محسوس ہوا کہ اگر یہ نکو کے ساتھ ہوا ہے تو ایسا سلوک مزید کتنے بچوں کے ساتھ ہوا ہوگا کیونکہ آئی سی یو وارڈ میں چاروں طرف پردے ہوتے ہیں اور کوئی دیکھنے والا بھی نہیں ہوتا۔
اسپتال انتظامیہ نے اس واقعے کا علم ہونے پر فوری کارروائی کی اور اس نرس کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/yvjeCuf
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box