تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 26 February 2023

سکیش چندرا شیکھر جیکلین فرنانڈز کے حق میں بول پڑے

ممبئی: 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم سکیش چندرا شیکھر نے مشہور بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈز کے حق میں بیان جاری کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیکلین فرنانڈز ملزم کی قریبی دوست ہونے کی وجہ سے منی لانڈرنگ کیس میں شاملِ تفتیش ہیں اور کئی بار عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلیے پیش ہو چکی ہیں۔

سکیش چندرا شیکھر نے حال ہی میں احاطہ عدالت میں صحافیوں سے مختصر گفتگو میں اعتراف کیا کہ جیکلین فرنانڈز کا منی لانڈرنگ کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

متعلقہ: جیکلین ملک سے فرار کی کوشش کرتے ہوئے پکڑی گئیں

ملزم نے کہا کہ جیکلین فرنانڈز کیس کا حصہ نہیں، وہ پریشان نہ ہوں کیونکہ میں ان کی حفاظت کیلیے موجود ہوں۔

سکیش چندرا شیکھر نے صحافیوں سے درخواست کی کہ ان کی طرف سے اداکارہ کو ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد دی جائے۔ اس پر ملزم کو بتایا گیا کہ جیکلین کا کہنا ہے کہ آپ نے انہیں استعمال کیا۔

ملزم نے جواب میں کہا کہ ’میں اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ یہ بات کہنے کیلیے جیکلین کے پاس کئی وجوہات ہیں۔ جب آپ کسی سے محبت کرتے ہیں تو آپ ان کی حفاظت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔‘

گزشتہ ماہ ملزم نے بیان جاری کیا تھا کہ اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی نے جیکلین کے خلاف انہیں ورغلایا تھا۔

متعلقہ: جیکلین کی ڈیزائینر نے اداکارہ کا بھانڈا پھوڑ دیا

سکیش چندرا شیکھر کا کہنا تھا کہ ’نورا فتیحی مجھے دن میں 10 بار کال کرتی تھی اور اگر میں جواب نہیں دیتا تو وہ یوں ہی تنگ کرتی رہتی تھی۔ وہ یہ بھی مطالبہ کرتی تھی کہ میرے رشتے دار بوبی کو میوزک پروڈکشن کمپنی قائم کرنے میں مدد کرو۔‘



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/IK7nrsV
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو