تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 21 February 2023

جھانوی کپور والدہ سری دیوی کو یاد کر کے جذباتی ہوگئیں

ممبئی: بالی وڈ کے اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ جھانوی کپور اپنے والدہ آنجہانی سری دیوی کو یاد کر کے جذباتی ہوگئیں۔

جھانوی کپور نے والدہ کے ساتھ یادگار تصویر انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی اور پانچویں برسی کے موقع پر اپنے جذبات اظہار کیا۔

فنکارہ نے سری دیوی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’میں اب بھی آپ کو ہر جگہ تلاش کرتی ہوں ماں۔ وہ کام کرتی ہوں جس پر آپ کو فخر ہو۔ میں جہاں بھی جاتی ہوں جو کچھ بھی میں کرتی ہوں سب آؤ سے شروع اور آپ پر ختم ہوتا ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor)

24 فروری 2018ء کو سری دیوی ایک شادی میں شرکت کیلیے دبئی روانہ ہوئی تھیں جہاں ہوٹل کے کمرے میں باتھ ٹب سے ان کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

متعلقہ: سری دیوی کی مشہور ساڑھیوں کی نیلامی کا اعلان

دبئی پولیس نے اپنی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا تھا کہ سری دیوی کی موت حادثاتی طور پر باتھ ٹب میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی۔

فرانزک ماہرین نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ بالی وڈ اداکارہ کی موت کے حوالے سے کوئی مشکوک چیز نہیں پائی گئی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/26XBU7q
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو