سکھر: دارالامان میں گزشتہ دنوں خاتون کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کے معاملے پر اہم پیشرف سامنے آئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد دارالامان میں مقیم 2خواتین کو جیل منتقل کردیا گیا ہے، دونوں خواتین کو ان کے بچوں سمیت جیل بھیجا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ دونوں خواتین کو پولیس موبائل کے بجائے رکشے میں بٹھا کرجیل منتقل کیا گیا۔
مقدمہ میں نامزد دونوں خواتین نے دارالامان میں پناہ لے رکھی تھی، دو روز قبل دارالامان سکھر سے پراسرار طور پر ایک خاتون لاپتہ ہوگئی تھی۔
خاتون کے لاپتہ ہونے کے معاملے پر عملے کے سمیت دارالامان میں مقیم 2خواتین کو نامزد کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سندھ کے شہر سکھر کے دارالامان میں خواتین محفوظ ہونے کی بجائے مزید مشکلات سے دوچار ہوچکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سکھر کے دارالامان میں بھی خواتین کو امان نصیب نہ ہوا، انچارج کی طرف سے سہولتوں کی فراہمی کی بجائے ناروا رویے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/94cpa5J
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box