راولپنڈی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی گجر خان کے علاقے میں خاتون سمیت دو افراد کے قتل میں ملوث مقتولہ کے شوہر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان میں گلاب خان، ارشاد خان اور عرفان شامل ہیں۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ ثمرین کے اہلخانہ نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے ثمرین اور وزیر خان کو قتل کیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں ڈی جی خان کے علاقے درخواست جمال خان میں خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں کوغیرت کےنام پر والد سمیت 4 افراد نے قتل کیا، خاتون کے والد سمیت چار افراد کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/iUodkIX
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box