لاہور: ملک کے مختلف نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔ حج درخواستوں کی قرعہ اندازی 5 اپریل کو ہوگی۔
سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں وصول کرنے والے 14 بینکوں میں حبیب بینک، یونائیٹڈ بینک ، نیشنل بینک، ایم سی بی بینک،الائیڈ بینک، زرعی ترقیاتی بینک ، بینک آف پنجاب ، میزان بینک ، بینک الفلاح ، حبیب میٹرو پولیٹن بینک ، سونیری بینک، فیصل بینک، عسکری بینک اور بینک الحبیب شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی آج سے شروع
رمضان المبارک میں بینک روزانہ صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک پبلک ڈیلنگ کریں گے جبکہ جمعہ کو بینکوں کے اوقات کار صبح ساڑھے 8 سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔
سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 مارچ ہے۔ حج درخواستیں وصول کرنے کے لئے 14 بینک ہفتہ اور اتوار(25 اور 26 مارچ) کو بھی کھلے رہیں گے۔
The post سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی قرعہ اندازی 5 اپریل کوہوگی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2459701/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box