تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 27 March 2023

امریکی اسکول میں فائرنگ سے 6ہلاک، حملہ آور لڑکی ماری گئی

امریکی شہر نیش ول کے اسکول میں فائرنگ سے3بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والی لڑکی ماری گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ نیش وِل کے ایک نجی کرسچن گریڈ اسکول میں پیش آیا جہاں مسلح حملہ آور لڑکی نے اندھا دھند فائرنگ کرکے تین بچوں سمیت 6 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پریسبیٹیرین اسکول میں پری اسکول سے چھٹی جماعت تک کے تقریباً 200 طلباء زیرتعلیم ہیں۔ منرو کیرل جونیئر چلڈرن اسپتال کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے طلبا جانبر نہ ہوسکے اور دوران علاج دم توڑ گئے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے اسکول میں فائرنگ کرنے والی لڑکی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ حملہ آور لڑکی 2 رائفل اور ایک پستول سےمسلح تھی۔

بتایا گیا ہے کہ جائے وقوعہ پر شیشہ لگنے سے ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/JtDul4a
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو