لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے ہمارے 70 سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا ہے جبکہ پولیس نے اس الزام کی تردید کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فسطائی امپورٹڈ حکومت مسلسل ہمارے رہنماؤں اور کارکنان کو نشانہ بنارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ہمارے70سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، کارکنان کی گرفتاریاں قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں، ہماری کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
The fascist Imported govt & their handlers continue to target our workers & ldrship. Today they have arbitrarily arrested more than 70 of our workers in Islamabad. This is condemnable & absolutely unacceptable. They must be released immediately.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 17, 2023
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے اپنے وضاحتی بیان میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی تردید کردی، اسلام آباد پولیس کا مؤقف ہے کہ تحریک انصاف کے کسی کارکن کوگرفتارنہیں کیا گیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/n3ioD79
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box