تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 1 March 2023

90 دن میں الیکشن ہونے پر سوال اٹھانا تاخیری حربے ہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر

سینئر سیاستدان اور سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سپریم کورٹ کے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 90 روز کے اندر الیکشن کروانے کے فیصلے کی حمایت کر دی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا الیکشن سے متعلق فیصلہ بالکل واضح ہے، آئین میں واضح ہے کہ اسمبلی تحلیل کے بعد 90 دن میں الیکشن ہونے ہیں۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا 90 دن میں الیکشن نہ کرنے کا کہنا افسوسناک ہے، ان میں کئی جماعتیں ایسی ہیں جن کے اکابرین کے آئین پر دستخط ہیں، 90 دن سے زیادہ تاخیر کی گنجائش نہیں، 90 دن میں الیکشن ہونے پر سوال اٹھانا تاخیری حربے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن میں مقابلہ نہیں کر سکتی تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آئین کا مذاق ڑائیں، ہم جس راستے پر چل رہے ہیں اس سے ملک میں مزید افراتفری بڑھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایسا ماحول کیوں بنایا جا رہا ہے کہ سیاسی جماعتیں مسائل حل نہیں کر رہیں، سیاسی جماعتیں مسائل عدالتوں میں لے کر جا رہی ہیں، ملک میں مسائل ہیں، سیاسی جماعتوں کو اپنی انا کو قربان کرنا پڑےگا، ملک میں بحران مزید بڑھتے دیکھ رہا ہوں، معیشت پر بھی اس کا اثر ہوگا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/IaQJC3i
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو