تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 24 March 2023

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کی کامیابی کے حوالے سے بہت پرامید ہیں ان کا کہنا ہے کہ میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ آج رات مینار ِپاکستان پرہمارا چھٹا جلسہ ہے، میرا دل کہہ رہا ہے کہ یہ جلسہ پہلے کے تمام ریکارڈ توڑ دے گا

انہوں نے کہا کہ سب کو دعوت ہے کہ نمازِ تراویح کے بعد تاریخی جلسے میں شریک ہوں، جلسے میں حقیقی آزادی کے اپنے وژن پر روشنی ڈالوں گا، قوم کو بتاؤں گا کہ ہم پاکستان کو تباہی کی اس دلدل سے کیسے نکالیں گے؟

عمران خان کا کہنا ہے کہ اس تباہی کی دلدل میں مجرموں کے اس گروہ نے ملک کو دھکیلاہے، یہ لوگوں کو جلسے میں شرکت سے روکنے کیلئے ہرطرح کی رکاوٹ ڈالیں گے۔

سب کو یاد دلانا چاہتاہوں کہ سیاسی اجتماع میں شرکت آپ کا بنیادی حق ہے، اپنا حق استعمال کیجئے اور مینارِ پاکستان کے اس تاریخی اجتماع میں شریک ہوں۔

 



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Qoyd7Zj
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو