تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 19 March 2023

امریکا پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے حفاظتی نظام سے مطمئن

واشنگٹن : امریکی سینٹ کوم کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا نے امریکی سینیٹ میں بیان دیا ہے کہ پاکستان کے جوہری اثاثوں کا نظام محفوظ ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کے جوہری اثاثوں کی سیکیورٹی سے متعلق مطمئن ہے۔

پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے جنرل مائیکل کوریلا نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے فوجی تعلقات دیکھتا ہوں ہمارے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔

سینیٹ ممبران کی جانب سے جنرل کوریلا سے سوال کیا گیا کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کے حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ پاکستان کو اس وقت بجٹ، معاشی مسائل اور سیاسی کشیدگی کا سامنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی کا چیلنج بھی درپیش ہے، پاکستان میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد ٹی ٹی پی کے حملے بڑھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے محفوظ ہونے سے متعلق ایک بیان میں کہا تھا کہ اُن کے خیال میں پاکستان شاید دنیا کے ان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے جس کے پاس موجود جوہری ہتھیار غیر منظم ہیں۔

جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے جواباً کہا تھا کہ پاکستان کے جوہری اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ZTpMX39
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو