تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 21 March 2023

اس کتے کو آسکر ایوارڈ ملنا چاہیے؟ مزاحیہ ویڈیو دیکھیں

جانوروں کی چالاکیاں اور شرارتیں بھی کسی سے کم نہیں ہوتیں، ان کے بچے بھی اپنی دھن میں مگن ہوکر شرارتیں اور اٹکھیلیاں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی بے اختیار مسکرا اٹھتے ہیں۔

کچھ جانوروں اور پرندوں کے بارے میں رپورٹس سامنے آتی رہتی ہیں کہ وہ مختلف انداز استعمال کرکے اپنے شکاریوں کو دھوکہ دیتے ہیں جیسے کہ رنگ تبدیل کرنا، مردہ نظر آنا وغیرہ وغیرہ۔

آج ہم آپ کیلئے ایک ایسی ہی ویڈیو لے کر آئے ہیں جسے دیکھ کر آپ بھی بے اختیار مسکرا اٹھیں گے، ویڈیو میں نظر آنے والے کتے کو اس بہترین اداکاری کے صلے میں آسکر ایوارڈ کا حق دار قرار دیا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک کتا اپنے دوست کو جگانے کی کوشش کر رہا ہے جو بظاہر لگتا ہے کہ مرچکا ہے۔ دوسرا کتا اسے اپنی ٹانگوں سے کھینچتا ہے، ہلاتا ہے اور چاٹتا ہے لیکن وہ مردہ کتا کسی ردعمل کا اظہار نہیں کرتا۔

پاس ہی کھڑا ایک شخص یہ سارا منظر دیکھ رہا ہے، کچھ دیر بعد وہ شخص مردہ کتے کو اس کی ٹانگ سے کھینچ کر اس طرح گھسیٹتا ہے جیسے وہ لاش کو اٹھا کر ٹھکانے لگا دے گا کہ اچانک ہی وہ مردہ کتا اٹھ کر بھاگ جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہزاروں صارفین نے اس ویڈیو کو دیکھ کر خوب دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں، ایک صارف کا کہنا تھا کہ سچ کہوں تو پہلے تو میں بھی یہ دیکھ کر افسردہ ہوگیا تھا لیکن ویڈیو کے آخر میں میری بھی ہنسی چھوٹ گئی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/G6Odwj7
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو