تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 10 March 2023

خاتون نے پڑوسی کے کتے کو زندہ دفن کر دیا

عمر رسیدہ خاتون نے پڑوسی کے پالتو کتے کو بہت زیادہ بھونکنے کی وجہ زمین میں زندہ دفن کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ برازیل میں پیش آیا جہاں 82 سالہ خاتون نے بے زبان جانور کو موت کے گھاٹ اتارنے کی پوری کوشش کی مگر وہ خوش قسمتی سے بچ گیا۔

کتے کے 33 سالہ مالک نے پولیس میں شکایت دی کہ اس کی پڑوسن نے کتے کو اپنے گارڈن میں زندہ دفن کیا اور اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔

اس نے بتایا کہ میں نے خاتون کی نشاندہی پر ڈیڑھ گھنٹے بعد کتے کو زمین سے زندہ نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زیرِ علاج ہے، خاتون نے مجھے خبردار کیا ہے کہ اگر اب کتے نے بھونک کر پریشان کیا تو میں دوبارہ اسے زمین میں گاڑ دوں گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9IijSLG
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو