وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے قتل کی سازش کا بیانیہ بنا رہے ہیں کچھ بعید نہیں یہ خود کچھ لوگوں کو قتل کروادیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی قطعی کوئی تجویز نہیں پابندی لگانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ماضی اس کا گواہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان خود ہی پولیس کےچار پانچ بندے مروائے گا وہ انہی کا بندہ ہے جن پر الزام لگاتا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ امریکی سینیٹرز اور زلمے خلیل زاد کو فلسطین اور کشمیر کے مظالم نظر نہیں آتے صرف عمران خان ہی نظر آتا ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جو لابی نے آج عمران خان کے حق میں بیانات دے رہی ہے اسی لابی نے انہیں پاکستان میں لانچ کیا تھا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات ایسے نہیں ہیں کہ الیکشن کے لیے فوجی اہلکار دے سکیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Uk0C2oz
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box