واشنگٹن : امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کردی گئی، جس کے بعد وہ مجرمانہ قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنے والے پہلے سابق امریکی صدر بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی تاریخ میں پہلی بار سابق صدر پر فرد جرم عائد کردی گئی، ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم مین ہٹن کی گرینڈ جیوری نے عائد کی۔
گرینڈ جیوری نے ووٹنگ کے بعد ٹرمپ پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ پراسکیوٹر آفس نے ٹرمپ کو گرفتاری کے لیے خود کو پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ٹرمپ پر الیکشن کے دوران رقوم کی ادائیگی چھپانے کا الزام ہے۔
ٹرمپ کیخلاف حامیوں کو اکسا کر کپیٹل ہل پرحملے کی تحقیقات بھی جاری ہیں تاہم ٹرمپ نے اپنے خلاف الزامات کو ڈیموکریٹس کی انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔
وکیل ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹس نےنظام انصاف کوہتھیارکےطورپراستعمال کیا، سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ امریکا کےکرپٹ نظام انصاف کےشکار ہے، وہ یقینی طورپربری ہوں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اگلے ہفتے جیوری کے سامنے پیش ہونے کا امکان ہے۔
ٹرمپ آئندہ صدارتی الیکشن میں ریپبلکنز امیدوار بننے کیلئے انتخابی مہم چلا رہے ہیں، ٹرمپ کی فلوریڈا میں رہائشگاہ مارالاگو میں سابق صدر کےدرجنوں حمایتی جمع ہوگئے، ٹرمپ کی حمایت میں نعرے بازی کی۔
دوسری جانب ریپبلکن رہنما ساجد تارڑ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد ہونے پر برس پڑے اور کہا کہ سیاسی انتقام کیلئےعدلیہ کااستعمال جمہوریت کی بدترین مثال ہے۔
ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف قدیر نے کہا کہ امریکا میں کوئی بھی شخص قانون سےبالاترنہیں ہے، ٹرمپ کو معاملے پرسیاست کی بجائے عدالت جانا چاہیئے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://urdu.arynews.tv/trump-indicted-by-new-york-grand-jury/
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box