کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری سے دبئی میں سندھ کے صوبائی وزراء نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال شامل تھے۔
سید ناصر حسین شاہ، شرجیل میمن اور سہیل انور سیال نے سابق صدر آصف علی زرداری کی عیادت اور خیریت دریافت کی۔
سید ناصر شاہ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری دبئی میں اپنی رہائش گاہ پر تیزی سے روبہ صحت ہیں، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کچھ دنوں سے دبئی میں قیام پذیر ہیں جہاں انکا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے، گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ان سے ملاقات کی تھی۔
The post سابق صدر آصف زرداری سے دبئی میں سندھ کے صوبائی وزراء کی ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2462332/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box