کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں پولیس اہلکار نے کچرہ پھینکنےکے تنازع پر پڑوسی کی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ عمران نامی پولیس اہلکار کی جانب سےکی گئی جس سے ایک شخص زخمی ہوا جو اسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس اہلکار کا کچرا پھینکنے کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا۔
پولیس اہلکار محمودآباد پولیس اسٹیشن میں تعینات ہے ملزم پولیس اہلکار موقع سے فرار ہو گیا ہے جس تلاش جاری ہے۔
پولیس اہلکار عمران اور بھائی کا کئی روز سے پڑوسیوں سے جھگڑا چل رہا تھا آج بھی کچرا پھینکنے کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی تو اہلکار نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سےجاں بحق شخص پھل فروش ہے۔
دوسری جانب کورنگی جمعہ گوٹھ میں بچوں کے درمیان جھگڑے میں بڑے کود پڑے۔ فائرنگ سے 18 سالہ نوجوان ریحان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم کے بھائی کو گرفتار کرلیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/D5mjwWv
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box