بھارت میں شادی کی تقریبات کے دوران دلچسپ واقعات سوشل میڈیا کی زینت بن جاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو بھارت سے سامنے آئی ہے جس میں شادی کی رسومات کے دوران اچانک بندر کی آمد ہوئی جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’دلہا شادی کی رسم ادا کررہا ہے کہ اچانک بندر آکر اس کے کندھے پر بیٹھتا ہے اور پھر وہاں سے بھاگ جاتا ہے۔‘
بندر کی اچانک آمد کو دیکھ کر وہاں موجود باراتی بھی دنگ رہ گئے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی اس وائرل ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Y6rBsSR
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box