تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 2 March 2023

کراچی، پولیس نے اغوا کی گئی شیر خوار بچی کو چوبیس گھنٹے میں بازیاب کرالیا

  کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو کراچی پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر اغوا کی گئی شیر خوار بچی کو بحفاظت بازیاب کر کے میاں اور بیوی کو گرفتارکرلیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او نیو کراچی کمال نسیم نے بتایا کہ سیکٹر الیون ڈی کے رہائشی علی رضا کے مدعیت میں پولیس نے اسی کی گیارہ ماہ بیٹی متاشہ کے اغوا کا مقدمہ درج کیا۔ بچی کے باپ نے بیان دیا تھا کہ اس کے پڑوس میں دانش نامی شخص اپنی اہلیہ کے ساتھ 2 ماہ قبل کرایے کے مکان میں آیا تھا اور پڑوسی ہونے کے ناطے ان سے بات چیت اچھی ہوگئی تھی جبکہ اس کی بیوی بھی ہمارے گھر پر آتی جاتی تھی۔

بدھ کی شام ہم میاں بیوی بازار گئے تو اپنی بیٹی متاشہ کو ان کے گھر چھوڑ دیا واپس آئے تو ان کے گھر پر تالا لگا ہوا تھا ان کا کافی انتظار اور تلاش بھی کیا لیکن کچھ سمجھ نہیں آیا ، کمال نسیم نے بتایا کہ مدعی مقدمہ نے اپنے پڑوسی دانش کا جو موبائل فون نمبر دیا وہ بند مل رہا تھا تاہم پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر تفتیش کا آغاز اور اس دوران سرجانی ٹاون اور نیو کراچی سمیت ملحقہ مقامات پر چھاپے مارے تاہم اس دوران خفیہ اطلاع ملنے پر نارتھ کراچی پاور ہاؤس کے ایک مکان پر چھاپہ مار کر مغویہ بچی کو بحفاظت بازیاب کر کے میاں اور بیوی کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ ہمیں متاشہ بہت اچھی لگتی تھی اس وجہ سے ہم اسے لیکر چلے گئے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

The post کراچی، پولیس نے اغوا کی گئی شیر خوار بچی کو چوبیس گھنٹے میں بازیاب کرالیا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2449816/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو