قومی ٹیم کے نوجوان بیٹرز صائم ایوب، عبداللہ شفیق اور محمد حارث انٹرنیشنل کرکٹ میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔
افغانستان کے خلاف شارجہ میں جاری ٹی 20 سیریز میں عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ محمد حارث اور صائم ایوب بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔
دوسرے ٹی 20 میں صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ محمد حارث 15 رنز بناسکے۔
لیکن قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے تینوں کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتے ہوئے ٹوئٹر پر پیغام شیئر کیا ہے۔
مکی آرتھر نے لکھا کہ صائم ایوب، عبداللہ شفیق اور محمد حارث میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے لیکن بین الاقوامی کرکٹ فرنچائز کرکٹ سے مختلف ہے اور نئی ذمہ داریاں لاتی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ان بیٹرز کو تیار کریں، وقت دیں اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ بیٹنگ کا موقع دیں تو وہ اس مرحلے سے بھی گزر جائیں گے۔
Saim,Abdullah and Haris have loads of talent but finding out that International cricket brings different pressures and responsibilities to Franchise cricket….groom them,give them time and allow them opportunities to bat with experienced players and they will come through!
— Mickey Arthur (@Mickeyarthurcr1) March 26, 2023
واضح رہے کہ پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی کی بدولت صائم ایوب، عبداللہ شفیق اور محمد حارث قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
افغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں سینئر بیٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/toT3bEp
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box