یواےای کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔
خلیجی میڈیا کے مطابق فیول پرائس کمیٹی نے ماہ اپریل کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
سپر 98 پیٹرول کی قیمت جو مارچ میں 3.09 فی لیٹر تھی اپریل کے لیے کم کر کے 3.01 درہم کر دی گئی ہے جب کہ اسپیشل 95 کی قیمت 2.97 سے کم ہوکر 2.90 درہم ہو گئی ہے۔
ای پلس 91، جو مارچ میں 2.90 تھا اپریل میں 2.82 درہم ہوگا۔ ڈیزل کی قیمت 3.14 سے کم کر کے 3.03 درہم تک گر گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں نے اپریل کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے عوام کے لیے حکومت کی جانب سے رمضان کا تحفہ قرار دیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/rheDcPR
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box