تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 1 April 2023

آسٹریلیا کے سفیر کی رکشے میں بیٹھ کر راولپنڈی کی سیر

 راولپنڈی: پاکستان میں متعین آسٹریلین سفیر نیل ہکنلز نے بغیر پروٹوکول رکشے میں راولپنڈی کی سیر کر کے سب کو حیران کردیا۔

آسٹریلین سفیر بغیر سفارتی  پروٹوکول کے  راولپنڈی  کی سیر  سے لطف  اندوز  ہوگئے۔ اپنے  پیغام  میں آسٹریلیا کے  سفیر کا کہنا ہے کہ  قدیم ترین  شہر راولپنڈی کی رکشے میں بیٹھ کر سیر کرنا یادگار اور دلچسپ تجربہ رہا۔

انہوں نے کہا کہ رکشے میں بیٹھ کر  شہر میں گھومنا  ایک دلچسپ تجربہ ہے تنگ تاریک گلیوں اور  بازاروں  میں رش  نا قابل یقین لمحات پیں۔ آسٹریلین سفیر کا کہنا تھا کہ  راولپنڈی کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں جہاں بھی گیا  لوگوں نے بے پناہ عزت سے نوازا۔

آسٹریلیا کے سفیر اسلام آباد سے راولپنڈی  اپنی سفارتی گاڑی پر گئے اور بعد انہوں نے اندرون شہر  رکشہ پر سفید کرتا پاجامہ اور سبز رنگ کی ویسٹ کوٹ پہن کر سفر کیا۔ غیر ملکی سفیر کو پاکستانی رنگ میں دیکھ کر پنڈی کے شہری بھی خوش ہوئے۔

The post آسٹریلیا کے سفیر کی رکشے میں بیٹھ کر راولپنڈی کی سیر appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2463754/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو