تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 10 April 2023

مریم نواز عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

لاہور : مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئیں، مریم نواز رمضان کا آخری عشرہ مکہ اور مدینہ میں گزاریں گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نوازعمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئیں، مریم نواز سعودی ائیرلائن کے ذریعے رات ڈھائی بجے جدہ روانہ ہوئیں۔

مریم نواز کے ہمراہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر، بیٹاجنید صفدر، بیٹیاں مہرالنسا اور ماہ نور صفدر ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچیں گے، جہاں مریم نواز سعودی عرب میں نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گی۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز اور نواز شریف سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے ، نواز شریف اور مریم سعودی شاہی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم رمضان کا آخری عشرہ مکہ اور مدینہ میں گزاریں گے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/143JIMu
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو