ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس اسٹار شپ کا دنیا کا سب سے بڑا راکٹ تجرباتی پرواز کے چند منٹ بعد ہی فضا میں تباہ ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور راکٹ اسٹارشپ راکٹ کی پہلی تجرباتی پرواز کے دوران راکٹ اڑان کے چار منٹ بعد دھماکے سے تباہ ہوگیا۔
رواں ہفتے ہی یہ راکٹ کی دوسری لانچنگ تھی جبکہ پہلی تجرباتی پرواز کو لانچنگ سے قبل تکنیکی خرابی کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔
اسپیس ایکس کمپنی نے اسٹارشپ راکٹ چاند، مریخ اور اس سے آگے جانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اسپیس ایکس کا "ٹو اسٹیج”اسٹارشپ راکٹ زمین سے 20 میل اونچائی بھی عبور نہ کرسکا اور اس سے پہلے ہی پھٹ گیا۔
اسٹارشپ راکٹ کے تجرباتی پرواز کے دوران پھٹ جانے کے بعد ایلون مسک نے اسٹارشپ راکٹ کا اگلا تجربہ آئندہ چند ماہ میں کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6tJLxQB
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box