بھارت میں آوارہ کتوں کے بچے پر حملے کی ایک اور ویڈیو نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں آوارہ کتوں نے چھ سالہ بچے پر حملہ کرکے اسے گھسیٹ کر لے جانے کی کوشش کی تو والدہ نے اسے بچا لیا۔
کتوں کے حملے کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ گھر کے باہر کھڑا ہوتا ہے کہ اسی دوران کتے اس پر حملہ کردیتے ہیں وہ ان سے بچنے کے لیے بھاگنے کی کوشش کرتا ہے تو کتے اسے گھسیٹ کر لے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔
اسی دوران والدہ بھاگتی ہوئی آتی ہیں اور کتوں کو پتھر اور لاٹھی سے مارتے ہوئے اپنے لخت جگر کو بچا کر گود میں اٹھا لیتی ہیں۔
4 years old boy injured who was attacked by a pack of Stray in #Nagpur,#Maharashtra.
More than 6 stray dogs attacked the child, the child was badly injured…#CCTV video of #stray dogs attacking.. pic.twitter.com/stfxDcF1Er
— Indrajeet chaubey (@indrajeet8080) April 13, 2023
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت سے سامنے آئی تھیں جہاں آوارہ کتوں نے کمسن بچے کو بھنبھوڑ ڈالا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/N47ijpI
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box