اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عیدالفطر سے قبل ہی مہنگائی کے ستائے عوام پر پیٹرول بم گرا کر مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 272 سے 282 روپے ہوگی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کی گئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/H7A5nuw
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box