تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 9 April 2023

دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات؛ عمران خان کو ایک مرتبہ پھر طلبی نوٹسزجاری

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کوانسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 کے تحت درج 6 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کے لیے وفاقی پولیس نے ایک مرتبہ پھرطلبی نوٹسز جاری کردیے۔

نوٹسز سی ٹی ڈی کے انسپکٹر محمداشرف کی جانب سے جاری کئے گئے۔ الگ الگ جاری طلبی نوٹسز میں کہاگیا کہ عمران خان 11 اپریل کوتھانہ رمنا اور سی ٹی ڈی میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 کے مقدمات میں شامل تفتیش ہوں۔

نوٹسز میں بتائے گئے مقدمات کے مطابق عمران خان پولیس پرحملے کروانے ،سرکاری ونجی املاک کونقصان پہنچانے ،جلاؤ گھیراو اور سیکیورٹی اسٹاف پرحملے کروانے کےالزامات کے تحت درج مقدمات میں سی پی او دفتر اسلام آباد پولیس لائنز میں دن 2 بجے آکر شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔

علاوہ ازیں نوٹسز میں 12 اپریل کوتھانہ کھنہ میں درج اسی نوعیت اور دفعات کے مقدمہ میں دن 4 بجے شامل تفتیش کی ہدایت کی گئی۔

مجموعی طور پرعمران خان اورانکے دیگر ساتھیوں کیخلاف نسداد دہشت گردی کے مقدمات تھانہ رمنا، سی ٹی ڈی ، کھنہ ، سنگجانی اور بھارہ کہو میں درج ہیں۔

اس بارے میں وفاقی پولیس کے سینئیر آفیسر نے ایکسپریس کے رابطہ پر بتایاکہ عمران خان کواس سے قبل میں شامل تفتیش ہونے کے لئے طلبی نوٹسز جاری کئے گئے تھے لیکن وہ شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ اگروہ تین طلبی نوٹسز مکمل ہونے تک شامل تفتیش نہ ہوئے تو پھر انکے خلاف یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

The post دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات؛ عمران خان کو ایک مرتبہ پھر طلبی نوٹسزجاری appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2467221/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو