تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 24 April 2023

لاہور: خواتین کو چھیڑنے سے منع کیوں کیا، امیرزادوں کا ریسٹورنٹ اسٹاف پر تشدد

 لاہور: گزشتہ روز تھانہ ڈیفنس سی کی حدود میں ریسٹورنٹ میں آنے والی خواتین کو حراساں اور چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر بگڑے امیر زادوں کا ریسٹورنٹ پر دھاوا

ایکسپریس نیوز کے مطابق  لاہور میں خواتین کو چھیڑنے سے منع کرنے پر بگڑے امیر زادوں نے ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ کرڈالی اور وہاں موجود فیملیز اور ریسٹورنٹ سٹاف کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

ریسٹورنٹ انتظامیہ نے بتایا کہ ملزمان نے ریسٹورنٹ میں غنڈہ گردی کے بعد فون کرکے مزید مسلح ساتھیوں کو بھی بلا لیا۔ ساتھیوں نے ایک بار پھر توڑ پھوڑ کی اور فیملیز اور اسٹاف کو دھمکاتے رہے۔ واقعہ کے 30 منٹس بعد پولیس موقع پر پہنچی لیکن ملزمان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوئی۔

ریسٹورنٹ انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ ملزمان اب تک مسلسل ریسٹورنٹ کے گرد چکر لگا رہے ہیں اور دھمکیوں پہ دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ریسٹورنٹ کے مینیجر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

The post لاہور: خواتین کو چھیڑنے سے منع کیوں کیا، امیرزادوں کا ریسٹورنٹ اسٹاف پر تشدد appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2473379/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو