تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 23 April 2023

پلوامہ حملے سے متعلق انکشافات: بھارتی وزیر داخلہ بھی بول پڑے

پلوامہ حملے کے حوالے سے ہونے والے انکشافات کے جواب میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر مودی کی حکومت کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

رواں مہینے کے آغاز میں بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط، مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے پلوامہ حملے سے کے حوالے سے الزام عائد کیا تھا کہ نیم فوجی اہلکاروں کو ہوائی نقل و حمل سے منع کیا گیا تھا اور خطرے کا پتہ لگانے میں انٹیلی جنس کی ناکامیوں کے درمیان انہیں سڑک سے سفر کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔

سابق گورنر مقبوضہ کشمیر ستیا پال ملک کے ان انکشافات پر بھارتی حکومت کا پہلا رد عمل امیت شاہ کے جواب کی صورت سامنے آگیا ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے انڈیا ٹوڈے ٹی وی پروگرام میں گول میز مباحثے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تبصروں کی ساکھ پر سوال اٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مقامی خبر رساں ادارے دی وائر کو بتایا کہ میں نے وزیراعظم نریندرا مودی کو بتایا تھا کہ یہ حملہ حکومت کی طرف سے ناکامی ہے لیکن انہیں خاموش رہنے کو کہا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں ملک کے لوگوں کو ضرور بتاؤں گا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے ایسا کچھ نہیں کیا جسے چھپانے کی ضرورت ہے۔ ان کے تبصرے ملک کے الزامات پر حکومت کا پہلا ردعمل ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیا پال نے ایک انٹرویو میں فروری 2019 میں پلوامہ حملے کو مودی کا ڈرامہ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ مودی حکومت کو پلوامہ حملے کا پہلے سے علم تھا، مودی نے بھارتی فوجیوں کو بچانے کے بجائے مروایا اور اس کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا تھا۔

ایک خودکش حملہ آور نے 14 فروری 2019 کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی نیم فوجی پولیس کو لے جانے والی بس سے ایک کار ٹکرا دی تھی، جس میں 40 افراد ہلاک ہوئے تھے اور بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ywNOroB
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو