تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 3 April 2023

یوکرین کو بڑی شکست، اہم شہر پر روس نے قبضہ کر لیا

روس کے ساتھ جنگ میں یوکرین کو ایک اور بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یوکرین کے اہم اسٹریجیٹک شہر باخموت پر گھمسان کی جنگ کے بعد روسی حمایت یافتہ فوج نے قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔

روس کے لیے لڑنے والے واگنر فوجی گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوگین نے باخموت شہر پر مکمل قبضے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالآخر یوکرین کو شکست سے دوچار کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ باخموت کے زیرقبضہ علاقوں میں قائم انتظامی عمارتوں اور تنصیبات پر یوکرینی جھنڈے اتار کر روسی پرچم لہرا دیے گئے ہیں اور فورسز کا ان علاقوں پر اب مکمل کنٹرول رہے۔

واگنر گروپ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اسے یوکرین کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم یوکرینی فوج اب شہر کے مغربی حصے تک ہی محدود ہے۔

دوسری جانب امریکا نے کہا ہے کہ یوکرین باخموت کو بچانے کے لیے سخت جدوجہد کر رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کے مطابق،یوکرین اب بھی باخموت کے لیے لڑرہا ہے اور جنگ ختم نہیں ہوئی ہے۔

قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں کو بتایا کہ یوکرانیوں کو شہر سے نہیں نکالا گیا اور اس ہفتے یوکرین کے لیے ایک اضافی امدادی پیکج کی توقع کی جا سکتی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/wDFrHfU
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو