تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 30 April 2023

سلامت پورہ میں گھر میں دھماکا، میاں بیوی شدید زخمی

لاہور: پنجاب کے مرکزی شہر لاہور کے علاقے سلامت پورہ میں ایک گھر میں دھماکا ہوا ہے، جس میں میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے سلامت پورہ کے ایک گھر میں دھماکے کے نتیجے میں گھر میں موجود میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے ہیں، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

23 سالہ آمنہ بی بی اور 29 سالہ محمد اکبر کو لاہور کے میو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کی جان بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

دوسری طرف پولیس اور فرانزک ٹیمیں گھر میں ہونے والے دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے میں مصروف ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/UoLmjA0
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو