تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 20 April 2023

اداکار ساحل خان بھتہ خوری میں ملوث نکلے

ممبئی: بالی وڈ اداکار ساحل خان خاتون کو دھمکی دینے، توہین آمیز سوشل میڈیا پوسٹ کرنے اور بھتہ خوری پر بُری طرح پھنس گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اوشیوارا پولیس کو ساحل خان کے خلاف شکایت موصول ہوئی جس پر مقدمہ درج کیا گیا۔

شکایت کنندہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ رواں سال فروری میں پیسوں کے معاملے پر میرا جم میں ایک عورت کے ساتھ جھگڑا ہوا جو اداکار کی قریبی دوست ہے، دونوں نے مل کر مجھے دھمکی دی اور مزید رقم کا مطالبہ کیا۔

متاثرہ خاتون نے شکایت میں بتایا کہ جھگڑے کے بعد ساحل خان نے میرے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹ کی جس سے میری ساکھ کو کافی نقصان پہنچا لہٰذا اداکار کے خلاف کارروائی کی جائے۔

پولیس نے اداکار کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی دفعات 500، 501، 509، 504، 506 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا۔ ان پر بھتہ خوری کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Dotgr1P
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو