تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 6 May 2023

’ضمنی الیکشن جیتیں گے اور میئرکراچی بنائیں گے‘

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 7 مئی کو کراچی میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے اور میئر بھی بنائیں گے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ٹرن آؤٹ کم ہوتا ہے بھرپورمحنت کی ہے انشااللہ تمام نشستوں سےکامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ حکومت کی مشینری استعمال کر کے الیکشن لڑ رہی ہے جو بھی پارٹی کامیاب ہو گی اس کا میئر آنے کے امکانات بڑھ جائیں گے کراچی کامیئرانشااللہ جماعت اسلامی کا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عملہ جس مرضی سےلگایا گیا نتائج تبدیل کرنا یہ سب سامنے آچکا ہے 15سال سے پی پی نے کراچی میں کام نہیں کیا اب الیکشن قریب آئےتو کام شروع کرا دیا۔

قبل ازیں بیان میں حافظ نعیم نے کہا کہ 15 جنوری کی طرح آج 7مئی بروز اتوار کو بھی جماعت اسلامی کے انتخابی نشان ترازو پر ووٹ ڈالنے کے لیے بھرپور تعداد میں گھروں سے نکلیں، ملتوی شدہ 11نشستوں کے انتخابات بہت ہی زیادہ اہمیت کے حامل ہیں، ضمنی انتخابات سے کراچی کے میئر کا فیصلہ ہو گا شہری اتنی زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالیں کہ پیپلزپارٹی دھاندلی نہ کرسکے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/a8BsQCK
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو