اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک دی ہے۔
وزیراعظم نے ارشاد عارف کو صدر، انور ساجدی کو سینئر نائب صدر اور اعجازالحق کو سی پی این ای کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک دیتے ہوئے تمام نومنتخب عہدیداروں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘سی پی این ای’ اہل قلم اور صحافت کے ممتاز ناموں کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ کا انتخاب ‘سی پی این ای’ میں شامل آپ کے ساتھیوں کے آپ پر اعتماد کا مظہر ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ‘سی پی این ای’ کی صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لئے کوششوں میں حکومت بھرپور تعاون فراہم کرے گی، نومنتخب عہدیداروں کے لئے دعا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں میں سرخرو ہوں اور اپنی کمیونٹی کے اعتماد پر پورا اتریں۔
The post وزیر اعظم کی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2489738/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box