گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ٹیٹرا پیک لسی کے حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی، امول کمپنی نے وڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔
ویڈیو میں بتایا گیا کہ ایک شخص جو امول ٹیٹرا پیک لسی کا پیکٹ خرید کر لایا اور اسے چاقو کی مدد سے کاٹ رہا ہے، ویڈیو میں اس شخص کا دعویٰ ہے کہ اس ڈبے میں موجود لسی میں پھپھوندی (فنگس) لگ گئی ہے۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس شخص نے ٹیٹرا پیک مشروب کو پینے سے متعلق بھی لوگوں کو ایسی معلومات فراہم کیں کہ جس کو سن کر لوگوں کے ذہنوں میں منفی سوچ پیدا ہو۔
اس حوالے سے امول کمپنی نے فوری طور پر ویڈیو کا جواب دیتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیج پر وضاحتی پوسٹ کی کہ اور بتایا کہ یہ ویڈیو جعلی ہے۔
امول نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ مذکورہ ویڈیو جعلی ہے اور اسے صرف لوگوں کو امول کی مصنوعات خریدنے سے ڈرانے کے لیے بنایا گیا تھا، خواہ وہ لسی، دہی، یا کوئی اور دودھ کی مصنوعات ہوں۔
Issued in Public Interest by #Amul #AmulLassi pic.twitter.com/SyZKvrBYDr
— Amul.coop (@Amul_Coop) May 25, 2023
کمپنی ترجمان نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ویڈیو میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے کہ باکس کے اندر فنگس کی آلودگی تھی کیونکہ ٹیٹرا پیک مصنوعات مکمل طور پر سیل ہوتی ہیں اور اس میں ہوا تک نہیں جاسکتی۔ اس لیے سیل بند باکس میں فنگس کے بڑھنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
کمپنی کے ترجمان نے مزید کہا کہ ویڈیو بنانے والے نے کمپنی کو برا دکھانے کے لیے پورا منظر گھڑ لیا تھا، باوجود اس کے کہ امول کی ہر پروڈکٹ پر وارننگ درج ہوتی ہے۔
صارفین کی طرف سے خریدی گئی کوئی بھی پروڈکٹ جو خراب یا لیک ہو گئی ہو اس کی ذمہ داری کمپنی کی نہیں ہوگی کیونکہ یہ صارفین کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی بھی پروڈکٹ کو خریدنے سے پہلے چیک کریں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Um8nzXN
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box