تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 23 May 2023

نامور بھارتی اداکارہ نے پولیس آفیسر کی گاڑی کو ٹکر مار دی

بھارت کی ریاست تلگنہ کے شہر حیدر آباد میں پولیس آفیسر کی گاڑی کو نقصان پہنچانے پر اداکارہ ڈمپل حیاتی بڑی مشکل میں پھنس گئیں۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق گزشتہ روز اداکارہ ڈمپل حیاتی نے دوست کے ہمراہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے گاڑی ڈپٹی کمشنر آف پولیس ٹریفک راہول ہیگڑے کی گاڑی سے ٹکرا دی تھی۔

اداکارہ اور پولیس آفیسر ایک ہی اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں۔ راہول ہیگڑے نے ڈمپل حیاتی اور ان کی دوست کے خلاف جوبلی ہلز پولیس تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ڈمپل حیاتی نے اپارٹمنٹ میں کھڑی گاڑی کو اپنی کار سے ٹکر مار کر شدید نقصان پہنچایا۔

ڈپٹی کمشنر پولیس نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ہمارے پاس سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے، میرے ڈرائیور نے مقدمہ درج کروا دیا ، پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس نے ڈمپل حیاتی کو سیکشن 41 سی آر پی سی کے تحت نوٹس جاری کر دیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Uo2R9Ah
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو