تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 30 May 2023

عمران خان کو ٹوٹتا دیکھ کر سوچیں میری کیا حالت ہوگی، فردوس عاشق اعوان

پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کے عوام کی آخری امید تھی، ان کو ٹوٹتے ہوئے دیکھ کر سوچیں میری کیا حالت ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اندرونی سازشوں کو بھی مدنظر رکھیں، سیاسی مخالفین کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح عمران خان کا دفاع کرتی رہی، تبدیلی کے سفر میں فخر سے کہتے تھے کہ عمران خان کے ہمسفر ہیں، لیکن وہ خود یرغمالیوں اور سیاسی یتیموں کے نرغے میں تھے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایسا کیا ہوا کہ عمران خان نے اپنے بیانیےکا رخ اداروں کی طرف کر دیا، یہ وہ وقت تھا کہ جس نے مجھے سوچنے پر مجبور کر دیا، جہانگیر ترین ہی مجھے پی ٹی آئی میں لے کر گئے تھے لیکن دنیا نے دیکھا کہ ہمیں پارٹی میں کیا عزت ملی۔

متعلقہ: فردوس عاشق اعوان کا پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان

انہوں نے اپنے بارے میں بتایا کہ میں انتخابی سیاست کرتی ہوں، عوام کو سنتی اور حلقے کیلیے بھی کام کرتی ہوں۔

26 مئی کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ 9 مئی کے پُرتشدد واقعات پر ان کا کہنا تھا کہ شرپسند اور دہشتگرد کارروائیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی کا حصہ نہیں رہوں گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایجنڈا پاکستان کیلیے زہر قاتل بن گیا، ان کے ایجنڈے کی میں بھی گواہ ہوں، عمران خان سب سے پہلے دوستوں کو ڈستے ہیں، یہ دشمنوں کیلیے نہیں سب سے پہلے دوستوں کے دشمن بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ پہلے اپنے مفاد کیلیے استعمال کرتے پھر ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیتے ہیں، میرا پی ٹی آئی کے ساتھ سفر آج اختتام پذیر ہوگیا، اس چراغ کو آگ لگ گئی ہے گھر کے چراغ سے، میرا سیاسی سفر جاری رہے گا، ہماری سیاست کا محور حلقے کے عوام ہیں، ہم اپنے حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/uarwChI
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو