قطر، ہنگری، صومالیہ، فلسطین، وینزویلا، ایران اور پاکستان کے رہنماؤں نے صدر رجب طیب اردوان کو صدارتی الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ عالمی سطح پر مذکورہ ممالک مبارکباد دینے والے اولین سربراہان مملکت اور حکومتی شخصیات ہیں۔
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا کہ "میرے پیارے بھائی، آپ کو جیت پر مبارکباد، آپ وہ حاصل کریں جو برادر ترک عوام ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے چاہتے ہیں۔
ہنگری کے وکٹر اوربان نے بھی صدر اردگان کو "ان کی بلاشبہ انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی!”
صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمد کے دفتر نے ٹویٹ کیا کہ "برادرانہ اور دوستانہ ترکوں کو مبارک ہو۔”
اپنے مبارکبادی نوٹ میں، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اردگان کو "ان چند عالمی رہنماؤں میں سے ایک قرار دیا جن کی سیاست عوامی خدمت پر مرکوز رہی ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے صدر اردوان کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ پیارے بھائی رجب طیب اردوان کو ایک بار پھر جمہوریہ ترکیہ کے صدر کا تاریخی انتخاب جیتنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ اردوان ترکیہ کے دوبارہ صدر منتخب ہوئے ہیں جو ایک بڑی تاریخی کامیابی ہے، صدر اردوان کی سیاست عوامی خدمت میں جڑی رہی ہے، وہ مظلوم مسلمانوں کے لیے طاقت کا ستون ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدراردوان مظلوم مسلمانوں کے حقوق کیلئے پرجوش آواز رہے ہیں، اردوان کی جیت ترک عوام کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے اردوان کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے "ترک عوام کے مسلسل قابل قدر اعتماد کی علامت” قرار دیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qQeAR95
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box