ملتان: پنجاب پولیس نے عدالت سے فرار ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔
دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر خانیوال میں ضلع کچہری سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے بھاگ گئے تھے اور پولیس نے اُن کے وکیل پر فرار کروانے کا الزام عائد کیا تھا۔
پولیس نے ضلع کچہری اور اطراف میں پی ٹی آئی رہنما کو تلاش کیا مگر وہ نہ ملے جس کے بعد صوبے بھر میں اُن کے حوالے سے خبر وائرلیس کی گئی اور تمام آمد و رفت کے چیک پوائنٹس پر تصویر بھیج کر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردیے گئے تھے۔
پولیس نے عامر ڈوگر کو جمعے کی رات گیارہ بجے کے قریب ملتان شیر شاہ موٹر وے انٹرچینج کے قریب سے دوبارہ گرفتار کیا، گرفتاری کے وقت پی ٹی آئی رہنما گاڑی میں سفر کررہے تھے اور کسی دوسرے مقام کی طرف روانہ تھے۔
The post عدالت سے فرار ہونے والے پی ٹی آئی کے رہنما عامر ڈوگر دوبارہ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2489288/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box