شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں نیلے رنگ کے لباس میں کوٹ پہنے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
سارہ خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہمیشہ کی طرح لال گلاب کی ایموجی بنائی۔
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
ایک خاتون مداح نے لکھا کہ ’کتنا حسین چہرہ، کتنی پیاری آنکھیں۔‘ دوسرے مداح نے لکھا کہ ’آپ سا حسین میں نے دیکھا نہیں۔‘
سارہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل پروگرام شان سحور میں سارہ خان نے بتایا تھا کہ ’فلک نے شادی پر منہ دکھائی میں ’گھر‘ تحفے میں دیا تھا اور کچھ دن قبل بھی مجھے گھر تحفے میں دیا ہے۔
سارہ خان کا کہنا تھا کہ ’فلک نے کچھ عرصہ مجھے ہیرے کی انگوٹھی بھی گفٹ کی ہے۔‘
انہوں نے بتایا تھا کہ شادی کے بعد فلک شبیر نے مجھے مہنگے مہنگے برانڈز سے متعارف کروایا اور ان کی عادت ہے جب بھی بیرون ملک جاتے ہیں تو میرے لیے مہنگے تحائف ضرور لاتے ہیں۔
فلک شبیر اور سارہ خان 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی ایک بیٹی عالیانہ فلک ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/678yed3
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box