تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 1 June 2023

ایلون مسک دلہا بن گئے، تصاویر وائرل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی دلہا کے روپ میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ٹوئٹر کے مالک بننے کے بعد سے ایلون مسک کسی نہ کسی تنازع کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں مگر ان کی دلہا کے لباس میں تصاویر دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا کہ اتنے امیر شخص نے خاموشی سے بھارت میں شادی کرلی اور کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔

تصاویر میں انہیں شیروانی پہنے مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک تصویر میں وہ چشمہ لگائے خوشی خوشی مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

مذکورہ تصاویر اصلی نہیں ہیں بلکہ انہیں ایک فوٹوگرافر نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (مصنوعی ذہانت) ٹیکنالوجی کی مدد سے تخلیق کیا ہے۔

فوٹوگرافر نے فوٹوز شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب میرے خیالوں میں ایلون مسک کی شادی بھارت میں ہوئی تھی۔‘

اس نے لکھا کہ ایک زمانہ تھا جب ہم اپنے خیالات کو کاغذ پر پینٹ کرتے تھے، اور اب ہم اپنے تصورات کو کمپیوٹر یا آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے حقیقت میں بدلتے ہیں۔

’مجھے خوشی ہے کہ ہم اس زمانے میں رہ رہے ہیں اور ممکنہ تبدیلیوں کا حصہ بن رہے ہیں۔ اب پتا نہیں یہ اچھا ہے یا نہیں، لیکن یہ ہو رہا ہے۔ دنیا بدل رہی ہے اور بہت تیزی سے بدل رہی ہے۔‘



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/MlbuRyi
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو