تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 13 June 2023

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار

میامی : امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کرلیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ کو میامی میں فیڈرل کورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو خفیہ دستاویز کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، اور انہیں جلد ہی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر اسی کیس میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کے خصوصی معاون والٹ ناٹا کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر اہم دستاویزات اپنے پاس رکھنے سمیت کئی بڑے الزامات ہیں اور انہیں اس سے قبل رواں برس اپریل میں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

قبل ازیں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف فرد جرم کو مضحکہ خیز اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں کبھی ہار نہیں مانوں گا۔

جارجیا میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرد جرم عائد کرنا ایف بی آئی اور محکمہ انصاف کی انتخاب میں مداخلت کے مترادف ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کبھی ہار نہیں مانوں گا، اپنے مشن سے باز نہیں آؤں گا، حساس دستاویزات کو جاسوسی ایکٹ کے بجائے صدارتی ریکارڈ ایکٹ کے تحت آنا چاہیے تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Ii1u7UE
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو