تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 17 June 2023

شاندار سنچری پر جاندار جشن عثمان خواجہ نے انگلینڈ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ انگلش بولرز کے آگے چٹان بن گئے۔

کھیل کے دوسرے روز عثمان خواجہ نے انگلش بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے سنچری بنا ڈالی۔ ان کی ناٹ آؤٹ اننگز نے نہ صرف ٹیم کو بحران سے نکالا بلکہ انگلش ٹیم کی امیدوں پر پانی بھی پھیر دیا۔

انہوں نے شاندار سنچری پر جاندار جشن منایا۔

Image

ایشیز کے پہلےٹیسٹ کا دوسرا روز آسٹریلیا کے نام رہا۔ برمنگھم میں کینگروز نے دن کےاختتام تک پانچ وکٹ پر تین سو گیارہ رن بنالیے اور اسے میزبان ٹیم کی برتری ختم کرنے کےلیے بیاسی رن مزید درکار ہیں۔

عثمان خواجہ ایک سو چھبیس اور ایلکس کیری باون رن بناکر کریز پر موجود ہیں۔ انگلینڈ نےاپنی پہلی اننگز آٹھ وکٹ پر تین سو ترانوے رن بناکر ڈکلیئر کی تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/PuIJTFV
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو