کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے درآمدات پر عائد تمام پابندیاں ختم کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی۔ اسٹیٹ بینک نے امپورٹ پر پابندیاں ختم کرنے کا سرکلرجاری کر دیا۔
چھ ہزار سے زائد کنٹینرز ریلیز کرنے کیلئے بینکوں کو زرمبادلہ کی فراہمی کی اجازت دے دی۔ اب تمام درآمدات کے لیے بلاتفریق زرمبادلہ فراہم ہوگا۔
زرمبادلہ کے مجاز ڈیلرز کو زرمبادلہ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ فیصلہ اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز پر کیا گیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/GDv0nMj
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box