تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 3 June 2023

میں اپنی پیاری قوم کو کبھی مایوس نہیں کروں گا، رجب طیب اردوان

مسلسل تیسری بار بطور ترک صدر اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد رجب طیب اردوان نے اپنے پہلے خطاب سے عوام کے دل جیت لیے۔

دارالحکومت انقرہ میں صدارتی محل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے مسلسل تیسری بار صدر منتخب کرنے پر اپنے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سمیت تقریب میں مدعو مختلف ممالک کے سربراہان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اپنے خطاب میں رجب طیب اردوان نے کہا کہ مختلف ممالک سے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، ایک بار پھر منتخب کرنے پر ترکیہ کے عوام کا مشکور ہوں۔

متعلقہ: رجب طیب اردوان نے ترکیہ کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

انہوں نے کہا کہ ترکیہ میں آج جمہوریت مضبوط ہے، ہمیں پہلے سے زیادہ اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے، ہمیں عالمی مسائل کے حل کیلیے متحد ہونا ہوگا اور ترکیہ عالمی مسائل کےحل کیلیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

’مجھے امید ہے کہ اس بڑے مشن میں میری قوم حوصلہ افزائی کرے گی جس کیلیے میں نے اپنی زندگی وقف کر رکھی ہے۔ میں اپنی پیاری قوم کو کبھی مایوس نہیں کروں گا جو مجھ پر، میری جماعت پر اور اتحادیوں پر اعتماد کرتی ہے۔‘

اپنے خطاب میں ترکیہ صدر نے ایک نیا سویلین اور لبرل آئین متعارف کرانے کا وعدہ بھی کیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Uqizf9l
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو