سوات میں مقامی طور پر تیار کردہ چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹنے سے ماں اور بیٹی دریائے سوات میں بہہ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ ہفتہ کے روز پیش آیا جہاں مانکیال اریانئی کےمقام پرڈوبنےوالی ماں بیٹی کی تلاش روک دی گئی۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن اندھیرے کے باعث کل تک ملتوی کر دیا گیا۔
ریسکیو جوانوں نے بحرین سےلےکر ڈھارہ پارک تک سرچ آپریشن کیا تاہم کوئی سراغ نہ ملا۔ ریسکیو 1122 کے غوطہ خور آج صبح دوبارہ سرچ آپریشن کریں گے۔
ریسکیو اہلکاروں کی سرچ آپریشن کے بجائےکرکٹ کھیلنےکی فوٹیج آنے پر اہل علاقہ میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ متاثرہ خاندان اور علاقے کے لوگوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹنےکی وجہ سےماں اوربیٹی دریائےسوات میں گرگئےتھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/fgh5HNM
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box