بھارت کی مشہور طویل ترین ڈرامہ سیریل ’سی آئی ڈی‘ میں انسپکٹر وویک کا کردار نبھانے والے اداکار دراصل کون ہیں؟ یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
ویسے تو وویک مشرو نے اس سے قبل بھی کئی ڈراموں اور شوز میں معاون کردار نبھائے ہیں لیکن انہیں مقبولیت سی آئی ڈی میں کام کرنے کے بعد ملی۔
کرائم اسٹوریز کے ڈرامے میں انسپکٹر وویک اپنی لازوال اداکاری سے تو مشہور تھے ہی لیکن ان کی اصل زندگی میں وہ کیا ہیں اس انکشاف نے سب کو حیرت زدہ کردیا۔
جی ہاں!! انسپکٹر وویک جن کا اصل نام وویک مشرو ہے سوشل میڈیا پر اس وقت اے موضوع بحث بنے ہوئے جب لوگوں کو پتہ چلا کہ وہ ایک نامور پروفیسر ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کی مطابق وویک مشرو اداکاری کو خیرباد کہہ چکے ہیں اور اب وہ بنگلور کی سی ایم آر یونیورسٹی میں بحیثیت پروفیسر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب ایک سوشل میڈیا صارف نے ان کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ اگر آپ انہیں جانتے ہیں تو آپ کا بچپن بہت اچھا تھا۔
اس ٹویٹ نے بہت سے لوگوں کی توجہ اس وقت حاصل کی جب ایک خاتون نےلکھا کہ مشرو اب ایک کالج میں پروفیسر ہیں، لنکڈ ان پروفائل کے مطابق مشرو بنگلورو میں سی ایم آر یونیورسٹی میں کامن کور نصاب کے شعبہ کے ڈائریکٹر ہیں۔
دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر مداحوں نے بھی خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور تعریفی تبصرے کیے۔
خود سے متعلق ٹوئٹس کیے جانے پر وویک مشرو نے بھی اپنا ردعمل دیا اور ایک ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کہ میں نے جو کچھ بھی کام کیا ہے اس کے لیے آپ کی تعریفوں اور محبت کے لیے سب کا بہت بہت شکریہ۔
وویک مشرو نے مزید کہا کہ یہ میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے اور میں اسے سراہتا ہوں! میں ہمیشہ آپ لوگوں کا شکر گزار رہوں گا’۔
اس ٹویٹ نے بہت سے لوگوں کی توجہ اس وقت حاصل کی جب ایک خاتون نےلکھا کہ مشرو اب ایک کالج میں پروفیسر ہیں، لنکڈ ان پروفائل کے مطابق مشرو بنگلورو میں سی ایم آر یونیورسٹی میں کامن کور نصاب کے شعبہ کے ڈائریکٹر ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپنی اداکاری ترک کرکے ویویک نے آسٹن، ٹیکساس میں گریٹ لیکس انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں ڈیٹا سائنس اور بزنس اینالیٹکس میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام میں داخلہ لے لیا تھا۔
بعد ازاں انہوں نے مختلف تعلیمی اداروں میں ڈیٹا اینالسٹ اور پروفیسر کی حیثیت سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/CmJYNpW
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box