تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 22 June 2023

کتے کی بے گھر بچی کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

پالتو جانور بعض اوقات ایسا کچھ کرتے ہیں کہ ان کے مالک دیکھ کر بے ساختہ مسکرانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

پالتو جانور خاص طور پر کتے ناصرف آپ کے ساتھی ہوسکتے ہیں بلکہ مددگار، محافظ اور بعض اوقات آپ کی کسی خطرے سے جان بھی بچاتے ہیں۔

حال ہی میں کتے کی ایک بے گھر لڑکی کے ساتھ کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی سراہا جارہا ہے۔

مختصر سے کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا ایک گھر کے اندر موجود ہیں اور لڑکی گیند پکڑے باہر کھڑی ہے جسے ہی لڑکی گیند کتے کے پاس پھینکتی ہے تو وہ اسے واپس پھینکتے ہوئے اس کے ساتھ کھیلنا شروع کردیتا ہے۔

کتے کی جانب سے کھیلنے پر بے گھر لڑکی کی خوشی کی انتہا نہیں رہتی ہے اور وہ اس کے ساتھ دوبارہ کھیلنا شروع کردیتی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’قریب لگے سائن بورڈ کا اصل مطلب ہے کہ آگاہ رہو یہاں ایک پیاری بچی ہے جو آپ کے ساتھ کھیلتی ہے آپ سے پیار کرتی ہے۔

دوسرے صارف نے لکھا کہ خدا اس بچی کو سلامت رکھے، تیسرے صارف نے لکھا کہ ویڈیو دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dwYmvPJ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو