تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 30 June 2023

کراچی: گھر میں گیس بھر جانے سے دھماکہ ایک شخص جاں بحق

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں گھر میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر کو کمپیوٹر کا سامان آن لائن فروخت کرنے کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں گھر میں گیس بھرجانے کے باعث دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت مذکورہ گھر کے چوکیدار کی حیثیت سے ہوئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کمپیوٹر کے سامان کے دفتر میں گیس بھرجانے کی وجہ سے دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں دفتر کی چھت اور دیوار کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا شارٹ سرکٹ کے باعث ہوا، پولیس مزید تحقیات کررہی ہے، ایک ورکر نے اس حوالے سے انکشاف کیا کہ آفس میں الیکٹرانک کا سامان ہے جسے آن لائن فروخت کیا جاتا ہے۔

ضابطے کی کارروائی کے لیے چوکیدار کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا ہے گیا جس کے بعد اسے ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/wy5LZSJ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو