ممبئی: اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی معروف بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی آئندہ ریلیز کی جانے والی فلم ’ایمرجنسی‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’ایمرجنسی‘ کے ٹیزر میں کنگنا رناوت کا روپ دیکھ کر کوئی حیران رہ گیا۔ فلم میں وہ بھارتی سیاستدان اندرا گاندھی کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔
خیال رہے کہ یہ فلم کنگنا وناوت کی ہدایتکاری میں ہی بنی ہے جسے رواں سال 24 نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کیا جائے گا۔
متعلقہ: ’میں بھی شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن۔۔۔‘، کنگنا رناوت کا اہم بیان سامنے آگیا
فلم کے ٹیزر میں سال 1975 کے دوران ملک بھر میں افراتفری کے حالات دکھائے گئے جب لوگ سڑکوں پر ہنگامہ آرائی کر رہے تھے۔ ٹیزر میں اندرا گاندھی یعنی کنگنا رناوت کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’مجھے ملک کی حفاظت کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔‘
کنگنا رناوت نے انسٹاگرام ہینڈل سے ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تاریخ کے سیاہ ترین دور کے گواہ بنیں جب قومی لیڈر نے اپنے ہی شہریوں کے خلاف جنگ چھیڑ دی تھی۔
’ایمرجنسی‘ کے ٹیزر کو کنگنا رناوت کے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے اور وہ بے صبری سے فلم کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔ زیادہ تر مداحوں نے ٹیزر میں اداکارہ کا روپ دیکھ کر حیران کا اظہار کیا اور اس متعلق کمنٹ باکس میں تبصرے بھی لکھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/wGcivOb
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box